وہ موبائل چارجر جس سے آپ گاڑی بھی سٹارٹ کرسکتے ہیں
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اگر آپ اچھے سے اچھے موبائل فون چارجز کی تلاش میں ہیں تو آپ کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک ایسا چارجر ایجاد ہو چکا ہے جو اتنا طاقتور ہے کہ بیک وقت درجنوں فونز کو چارج کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ کار کو بھی سٹارٹ کر سکتا ہے۔ اس سپر چارجر کا نام کوبرا جم پیک "Cobra Jumpack" ہے اور یہ موبائل فون کے علاوہ ٹیبلٹ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو چلانے کیلئے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
وہ گانا جسے سن کر بھینس زیادہ دودھ دے، سائنس نے اہم ترین انکشاف کر دیا
تاش کی ڈبی کے برابر سائز کے اس چارجر میں LED فلیش لائٹ، سٹروب فلیش اور SOS فنکشن بھی موجود ہے اور اس کا وزن 300 گرام ہے۔ اس شاندار چارجر کی ایک ہی بات ایسی ہے کہ جو شائد آپ کو زیادہ پسند نہ آئے اور وہ ہے اس کی قیمت۔ یہ مارکیٹ میں 100 برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 15,000 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے مگر اسے استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ قیمت بھی اس کیلئے زیادہ نہیں ہے۔