آئی فون استعمال کرنے والے افراد عقلمند ہوتے ہیں: تحقیق

آئی فون استعمال کرنے والے افراد عقلمند ہوتے ہیں: تحقیق
آئی فون استعمال کرنے والے افراد عقلمند ہوتے ہیں: تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامران اکرم) کیا آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ایک حالیہ تحقیق میں یہ کہا گیا ہے کہ زیادہ ”عقلمند“ لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں۔
آن لائن ایڈورٹائزنگ نیٹ ورک "Chitika" کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گریجوایٹ کالج سے فارغ التحصیل افراد آئی فون استعمال کرتے ہیں جبکہ زیادہ دولت مند افراد بھی آئی فون خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سائنس کالج میں ملنے والی ڈگریاں بہت زیادہ مہنگی ہوتی ہیں اور پیسے والے افراد ہی ان کالجز میں پڑھائی کے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں اسی لئے ان کالجز میں پڑھنے والے افراد آئی فون بھی خریدتے ہیں۔


اسی طرح کی ایک اورتحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ امیر گورے لوگ آئی فون کے لانچ کے پہلے ہفتے ہی اسے خرید لیتے ہیں۔ آئی فون نے اپنے نئے ماڈل آئی فون 6 اور 6 Plus کو لانچ کیا تو صرف امریکہ میں ہی 80% فیصد مردوں نے اسے پہلے مہینے ہی خرید لیا جن میں سے زیادہ تر افراد سالانہ 75,000 ڈالر کماتے ہیں۔ تمام عناصر کو مدنظر رکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بکنے والے فونز اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود آئی فون امریکہ میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والا سمارٹ فون برقرار ہے۔
امریکہ میں استعمال ہونے والے موبائل فونز میں سے 42% آئی فون جبکہ سام سنگ کے اینڈرائڈ سافٹ وئیر استعمال کرنے والے گلیکسی سیریز اور دوسرے سمارٹ فونز کی تعداد 28% ہے۔