عارف حبیب لمیٹڈ نے478 ملین روپے بعداز ٹیکس منافع کااعلان کردیا

عارف حبیب لمیٹڈ نے478 ملین روپے بعداز ٹیکس منافع کااعلان کردیا

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر)عارف حبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائیریکٹر نے دسمبر 31 2014,کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے 478 ملین روپے بعداز ٹیکس منافع کااعلان کردیاہے۔ سال 2013کی اسی ششماہی میں یہ منافع 309.15ملین روپے تھا ۔اس طرح دسمبر 31 2014,کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے ارننگ پر شیئرEPS) (5.62روپے سے بڑھ کر 8.7روپے ہو گئی ہے ۔بروکریج ڈویژن کے مطابق آمدنی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 39فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح کارپوریٹ فنانس کی آمدنی11.40ملین روپے سے بڑھ کر68.37،ملین روپے ہوگئی ہے جس سے اس آمدنی میں 500فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اضافہ اکویٹی اورڈیٹ مارکیٹ کے IPO\'sاور سیکینڈری آفرنگز کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔ آمدنی میں اضافے کے ساتھ کمپنی کا انوسٹمنٹ پورٹ فولیوبھی 329ملین روپے سے بڑھ کر 528.89ملین روپے ہوگیا ہے۔

مزید :

کامرس -