خام تیل اورغذائی مصنوعات کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ

خام تیل اورغذائی مصنوعات کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)روال مالی سال کے پہلے چار ماہ میں خام تیل اور غذائی مصنوعات کی درآمد میں 7.34 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ان دو مصنوعات کی درآمد جولائی تا اکتوبر 2014ء کے دوران 7.02 بلین ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ میں 6.54 بلین ڈالر پر تھیں۔پاکستان کی طرف سے خام تیل اور غذائی مصنوعات کی درآمد میں اضافہ جولائی 2014ء کے بعد سے پہلی بار اضافہ ہوا ، غذائی اشیاء کی درآمد میں 41.65 فیصد سے 1.954 بلین ڈالر اضافہ ہوا۔پام آئل کی درآمد میں 4.37 فیصد ‘ دالوں کی درآمد میں 28.13 فیصد اور دوسری متفرق غذائی مصنوعات کی درآمد میں 97.65 فیصد اضافہ ہوا۔شماریاتی رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل کی درآمد کا خرچہ جولائی تا اکتوبر کے دوران بڑھ کر 5.066 بلین ڈالر پر آگیا ۔ ، خام تیل (کروڈ) کی درآمد 3.56 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 0.73 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مزید :

کامرس -