مال گاڑیوں کے نظام میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، عبد الباسط

مال گاڑیوں کے نظام میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، عبد الباسط

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ مال گاڑیوں کے نظام میں بہتری لانے اور انہیں باقاعدہ بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کا رجحان مال گاڑیوں کی طرف بڑھے اور ریلوے صحیح معنوں میں منافع بخش ادارہ بن سکے۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت میں ریل کامیابی سے چل رہی ہے . اسے آمد و رفت کا تیزترین اور سستا ترین اور محفوظ ترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے . پاکستان میں اسی طرح کے مکینک انجینئرز ڈرا ئیور اور دیگر ٹیکنیکل اور دفاتر میں کام کرنے والا سٹاف موجود ہے . بھارت میں ریل کامیاب لیکن پاکستان میں ناکام تھی 249؂ بھارت نے ٹرین کو انڈر گراونڈکرنے کے علاوہ نئی جہتوں سے روشناس کر ا لیا ہے لیکن پاکستان میں اس میں بہتری لانے اور نئی جہتوں سے روشناس کرانے کی بجائے اسے مختصر کیا گیا ہے 249 عبدالباسط نے کہا ہے کہ اس کی بڑی وجہ کرپشن تھی . کرپشن کے اژدھا سرکاری کنٹرول میں چلنے والے دیگر اداروں کی طرح ریل کو کھانے میں مصروف رہے جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر بے رونقی آئی اور مفاد عناصر کی طرف سے ریل نجکاری کی آوازیں آنے لگیں . جلدی میں بعض ٹرینوں کی نجکاری کر دی گئی 249 مسافر ٹرانسپورٹ. کے دیگر ذرا ئع کی طرف جانے لگے . کرپٹ اور مفاد پرست عناصر کے اس اقدام سے ریل ورکرز میں بے دلی اور کم ہمتی پیدا ہوئی تاہم عبدالباسط نے کہا ہے کہ موجودہ ریلوے وزریر کی ہمت ہے کہ انہوں نے اپنی کوششوں سے ریلوے کے ایک حصہ کو کرپشن فری کرنے کے لیے کئی قدم اٹھا لیے ہیں .اس کے اوقات میں تاخیر کا عنصر کافی حد تک ختم کرا دیا ہے صفائی ستھرائی میں بھی کافی بہتری آئی ہے ۔ .کاونٹر سے ٹکٹ لینے کا جحان بڑھا ہے . بہتر حکمت عملی اور ملک دوست سوچ سے ریل ورکرز کو کام پر لگا دیا ہے ریل پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے . . عبدالباسط نے کہا ہے کہ جس دن مال گاڑیوں کا نظام بہتر ہوگیا اوردیگر ذرائع کی نسبت کم وقت میں سامان پہنچانے لگا وہ دن ریلوے ایک منافع بخش ادارہ بننے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا . اس لیے عبدالباسط نے ریلوے کے وفاقی وزیر پر زور دیا ہے کہ مسلسل محنت کرتے رہیں کہ محنت کا کوئی بدل نہیں ۔

مزید :

کامرس -