گزشتہ مالی سال کے دوران حلال گوشت کی ملکی برآمدات میں 9فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کے دوران حلال گوشت کی ملکی برآمدات میں 9فیصد اضافہ

 اسلام آباد(آئی این پی) گزشتہ مالی سال 2013۔14ء کے دوران حلال گوشت کی ملکی برآمدات میں 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2012۔13ء کے دوران حلال گوشت کی ملکی برآمدات کا حجم 211.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال 2013۔14ء کے اختتام پر نو فیصد اضافے سے 230.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ۔

مزید : کامرس


loading...