سندھ حکومت کا مقررہ قیمت پر گنا نہ خریدنے والی شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا مقررہ قیمت پر گنا نہ خریدنے والی شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا ...

  

 کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت سندھ نے مقررہ قیمت پر گنا نہ خریدنے والی شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے شوگر ملز مینجمنٹ کی جانب سے آباد گاروں کو مقررہ سرکاری قیمت نہ دینے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کین کمشنر سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شوگر ملز مینجمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کریں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے گنے کی کم سے کم قیمت 182 روپے فی من مقرر کی ہے لہذا مل مالکان آباد گاروں کو سرکاری نرخوں پر گنے کی قیمت دینے کے پابند ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آبادگاروں کو شکایت ہے کہ شوگر مل مینجمنٹ والے آباد گاروں کو مقررہ سرکاری قیمت ادا نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ نے کین کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ شوگر ملز مینجمنٹ کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس جاری کریں اور دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اگریہ سرکاری فیصلے پر عملدرآمد نہ کریں۔

مزید :

کامرس -