تیل کی بڑھتی ہوئی در آمد پاکستانی معیشیت کیلئے نقصان دہ ہے ،موڈیز

تیل کی بڑھتی ہوئی در آمد پاکستانی معیشیت کیلئے نقصان دہ ہے ،موڈیز

 نیویارک(آئی این پی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہا ہے کہ تیل کی بڑھتی درآمد پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے جس سے ملکی بجٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے۔ موڈیز انویسٹرز سروسز کی رپورٹ کے مطابق تیل کی زائد درآمد پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ساتھ ہی برآمدات کے مقابلے میں درآمدات زائد رہنے سے ملکی ادائیگیوں کا بھی توازن بگڑسکتا ہے۔موڈیز کے مطابق ملک میں ایندھن کے بحران نے پی ایس اور دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی ابتر صورت حال واضح کر دی ہے۔ پی ایس او کی خراب مالی صورت حال کے باعث بینکوں سے قرضوں کی عدم وصولی کے سبب عوام کو پیٹرول کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کے باعث درآمدی بلوں کا بوجھ زیادہ ہوجائے گا جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...