لاہورسٹاک مارکیٹ

لاہورسٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزملا جلارجحان رہا - مجموعی طور پر99کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔33کمپنیوں کے حصص میں اضافہ7کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس1.20پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6350.08پربندہوا ۔مارکیٹ میں کل13لاکھ 87ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز9لاکھ27 ہزار 200حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سمٹ بنک لمیٹڈ کے4لاکھ1ہزا ر500حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے3لاکھ7 ہزار500حصص۔جبکہ لوٹی کیمیکل پاکستان لمیٹڈکے 1لاکھ 20ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت13.43روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 11.94روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -