انڈیکس 440 پوائنٹس اضافے سے 34600 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

انڈیکس 440 پوائنٹس اضافے سے 34600 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ریکار ڈ بننے کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس34400کی نئی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں76ارب50کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت59.30 فیصدزائد جبکہ59.34حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں ایک فیصد کمی اور کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ بلیو چپس کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے ،مقامی بروکریج ہاؤسز، دیگر انسٹی ٹیوشنز سمیت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور انہوں نے بینکنگ،توانائی ،سیمنٹ اورکیمیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34500کی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس439.94پوائنٹس اضافے سے 34466.5پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر396کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے235کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 140کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 76 ارب، 50 کروڑ 87 لاکھ 64 ہزار 881روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 78کھرب16ارب 87کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار 494 روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 36 کروڑ 20 لاکھ 89 ہزار 450شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں 13 کروڑ 48لاکھ360 شیئرززائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے       ،جس کے حصص کی قیمت560.00روپے اضافے سے11860.00روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت90.55روپے اضافے سے1901.70روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت80.00روپے کمی سے4020.00جبکہ سیمنس پاک کے حصص کی قیمت34.09روپے کمی سے 1244.60روپے ہوگئی ۔پیر کو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں3کروڑ64لاکھ18ہزار شیئرز کیساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت16پیسے کمی سے8.98روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ23لاکھ90ہزار500شیئرز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.01روپے اضافے سے50.75روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس292.66پوائنٹس اضافے سے 22397.02پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس670.87پوائنٹس اضافے سے 53778.35جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس243.69پوائنٹس اضافے سے 24788.56پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -