کرکٹ ورلڈکپ ٗآسٹریلیا سب سے زیادہ فتوحات نام کرنے میں کامیاب رہا

کرکٹ ورلڈکپ ٗآسٹریلیا سب سے زیادہ فتوحات نام کرنے میں کامیاب رہا

 اسلام آباد(این این آئی)ون ڈے ورلڈکپ تاریخ میں آسٹریلوی ٹیم سب سے زیادہ میچزکھیلنے اور سب سے زیادہ فتوحات اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی، ورلڈکپ تاریخ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا تناسب اٹھاون فیصد رہا،ا1975سے 2011 تک کھیلے گئے دس ورلڈکپ میں دنیاکی 19 ٹیموں نے اپنا زوردکھایا،چارمرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 76 میچز کھیلے اور55 میچز میں فتح کے جھنڈ ے گاڑھے،کیوی ٹیم نے 70میچزمیں سے 40ٗ بھارت نے 67 میچزمیں سے 39 میں میدان مارا،انگلینڈ اور سری لنکا نے 66ٗ66میچز میں بالترتیب 39 اور 31 میچزجیت رکھے ہیں،پاکستان نے میگا ایونٹس میں کل 64 میچز کھیلے،36 میں فتح ملی ٗ36 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ویسٹ انڈیز نے 64 میں 38، زمبابوے نے 51 میں دس، جنوبی افریقا نے 47 میں 30 جبکہ کینیا نے 29 میچز میں 6 مرتبہ کامیابی کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...