شمالی لاہور جمخانہ نے شاہدرہ جمخانہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

شمالی لاہور جمخانہ نے شاہدرہ جمخانہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

  

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر )نارتھ زون کرکٹ لیگمیں شمالی لاہور جمخانہ نے شاہدرہ جمخانہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی نواز شریف سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ میں کھیلے جانے والے میچ میں شاہدرہ جمخانہ نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے خرم نے 66اور سعید احمد نے 25رنز بنائے عثمان عابد نے 4، محمد ارسلان اور وسیم انور نے 2,2وکٹیں حاصل کیں شمالی لاہور جمخانہ نے ہدف 24ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔ محمد عمر 82اور وقاص بٹ 40رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے محمد عمر کو شاندار کاکرکردگی کی بناء پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -