قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہورمیں شروع ہوگیا

قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہورمیں شروع ہوگیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )افغانستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے خلاف 6فروری کو ہونے والے میچ کی تیاریوں کے لئے قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ سوموار سے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا ۔کیمپ میں23کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے جن میں مزمل حسین (گول کیپر)، ثاقب (گول کیپر)، احسان اللہ (گول کیپر)، غضنفر (گول کیپر)، غلام نبی (گول کیپر)، شہباز (گول کیپر)، محمد بلال (ڈیفنڈر)، محمد سفیان (ڈیفنڈر)، شہرام بابر (ڈیفنڈر)،سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں ۔

محسن (ڈیفنڈر)، نوید (ڈیفنڈر)، امجد (ڈیفنڈر)، نجیب الرحمٰن(مڈ فیلڈر)، محمد ریاض (مڈ فیلڈر)، بلاول (مڈ فیلڈر)، فہیم شاہ (مڈ فیلڈر)، سبحان (مڈ فیلڈر)، حبیب اللہ (مڈ فیلڈر)، محمد طاہر (مڈ فیلڈر)، سعد اللہ (مڈ فیلڈر)، گل محمد (فارورڈ)، منصور خان (فارورڈ)، محمد طاہر (فارورڈ اور کیمپ آفیشلز میں ہیڈ کوچ: شاملان مبارک ،اسسٹنٹ کوچ و مینیجر: اصغر خان انجم، اسسٹنٹ کوچ: حسن بلوچ، اسسٹنٹ کوچ : تنویر احمد، گول کیپر کوچ : زاھد تاج، فزیو: محمد اسلم، میسیور: فاروق زما ن شامل ہیں )۔کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔ کیمپ میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب کیا جائے گا ۔کیمپ 5 فروری تک جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...