وینزویلا کے سابق باسکٹ بال کھلاڑی کارلوس مورس جیل میں قتل

وینزویلا کے سابق باسکٹ بال کھلاڑی کارلوس مورس جیل میں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراکس( آن لائن ) وینزویلا کی جیل میں قیدیوں کے آپس میں جھگڑے میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی کارلوس مورس سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ کارلوس مورس کو ٹیم میں ایل نین کے نام سے جاناجاتاتھا انھوں نے وینزویلا کی پروفیشنل لیگ کے 20سیزنوں میں حصہ لیا اور ان کے کلب مارینوس نے 2011کا قومی ٹورنامنٹ بھی جیتا۔وینزویلا باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر کارمیلو کورٹز نے کہاکارلوس کو کوماناکی مقامی جیل میں ماراگیاہے۔ ان کے سابق کلب دی مارینوس کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2011کی چمپینز شپ میں ہمارے مرکزی کھلاڑی تھے۔ کارلوس مورس بھتہ اور اغوا برائے تاوان کے الزام میں ایک سال کی جیل کاٹ رہے تھے۔پولیس کا کہناہے کہ ان کی حادثاتی موت کی تحقیقات کی جائیں گی۔