شاہد خان آفریدی کو اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے

شاہد خان آفریدی کو اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے

 کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کو اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے ٗ ورلڈکپ 2015 کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں ٗ یاسر شاہ اچھے باؤلر ہیں ٗ ایک روزہ میچز کے فارمیٹ میں آزمایا جائے ٗورلڈ کپ میں سعید اجمل کی کمی محسوس کرینگے ۔ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف نے کہا کہ یاسر شاہ ون ڈے کے اچھے باؤلر ہیں اور انہیں ایک روزہ میچز کے فارمیٹ میں آزمانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹی اور انور علی دونوں کافی نیچے آکر بیٹنگ کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بلے باز کے طور پر ڈویلپ نہیں کیا جاسکا ہے۔سابق کپتان نے کہاکہ عبدالرزاق اور اظہر محمود کو اوپر آکر بیٹنگ کے مواقعے دیئے جاتے تھے جس کی وجہ سے ان کی بلے بازی بہتر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم حماد اعظم کو ایک کھلاڑی کے طور پر استعمال کرنے میں ناکام رہے اور یہ آل رآنڈر ڈومیسٹک کرکٹ میں نمبر آٹھ یا نو پر بیٹنگ کرتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ٹٰم کی جانب سے بطور بیٹسمین نہیں کھیل رہا۔راشد لطیف نے کہا کہ مصباح الحق ایک تجربہ کار کپتان ہیں مگر وہ ورلڈکپ میں سعید اجمل کی کمی محسوس کریں گے سعید اجمل اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کے باؤلنگ ایکشنز میں بہت بڑا فرق ہے۔راشد لطیف نے کہاکہ سنیل نارائن اس وقت بھی موثر ثابت ہوتا ہے جب وہ دوسرا نہ کررہا ہو۔ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بارے میں لگتا ہے کہ اس نے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں اور ہولڈر کو بطور کپتان متعارف کرایا ہے، یہ ٹیم کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم کرس گیل کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہوگا کیونکہ پوری ٹیم ان پر ہی انحصار کررہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...