ؓؓؓ آفرین تین فلموں میں مرکزی کردار میں کاسٹ،شوٹنگ کا آغاز جلدہوگا

ؓؓؓ آفرین تین فلموں میں مرکزی کردار میں کاسٹ،شوٹنگ کا آغاز جلدہوگا
ؓؓؓ آفرین تین فلموں میں مرکزی کردار میں کاسٹ،شوٹنگ کا آغاز جلدہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل آفرین تین پشتوفلموں میں مرکزی کردار میں کاسٹ،شوٹنگ کا آغاز جلدہوگا۔آئی مس یو‘‘کی کامیابی کے بعد آفرین اپنی منفرد پرفارمنس کے باعث ہمیشہ سے ڈرامہ پرڈیوسروں کی اولین ترجیح رہی ہیں ۔ آفرین نے کہا ہے کہ میری وجہ شہرت بنیادی طور پر ڈانسہے اور یہ مجھے جینے کیلئے آکسیجن فراہم کرتی ہے لہٰذا میں ڈانس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر لڑکی خود کا پرفارمر سمجھتی ہے مگر یہ بڑا مشکل شعبہ ہے اور رقص کرنا ہر لڑکی کے بس کی بات نہیں ہے ۔میرے خیال میں فنکار کو فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔

مزید :

کلچر -