ڈرامہ سیریل’’کس سے کہوں‘‘سجل علی کی شاندار اداکاری

ڈرامہ سیریل’’کس سے کہوں‘‘سجل علی کی شاندار اداکاری
ڈرامہ سیریل’’کس سے کہوں‘‘سجل علی کی شاندار اداکاری

  


لاہور(فلم رپورٹر) سجل علی، آغا علی، یمنیٰ زیدی، عیسیٰ چوہدری، ثمینہ احمد ، سیمی راحیل، محسن گیلانی، اورنگزیب لغاری اور افتخارٹھاکر کی شاندار اداکاری سے مزین ڈرامہ سیریل\' کس سے کہوں\' نے ناظرین کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔ ناظرین کے کچھ حلقے تجربہ کار اداکروں کے ہمراہ نوجوان اداکاروں کے امتزاج کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ڈرامے کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں ہمارے معاشرے کے بیشتر مسائل کو نہایت خوبی سے فلمایا گیا ہے تاکہ ناظرین میں ان مسائل کے بارے میں آ گاہی پیدا کی جا سکے اور معاشرے میں موجود عدم استحکام کو کم سے کم کیا جا سکے۔مشاہدے میں یہ امر سامنے آیا ہے کہ آج کل کی دنیا سمٹ کر ہمارے موبائل فونز اور Tabs میں آ گئی ہے۔اس ترقی سے نہ صرف آج کے بچے با شعور ہو گئے ہیں بلکہ تیزی کے اس دور میں اپنی پچھلی نسلوں سے کئی آگے بڑھ گئے ہیں۔مگر افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ اکثر نوجوان بچے اور بچیاں اس ترقی کے متعدد نقصانات سے بے خبر رہتے ہوئے مختلف مسائل کا شکار بھی ہو رہے ہیں ڈرامہ کو معروف مصنف شاہد ندیم نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت کاری نوجوان ڈائریکٹر کاشف نثار کی ہے۔ یہ ڈرامہ سیریل کمیونیکیشنز ریسرچ سٹریٹجیز(CRS) کی پیشکش ہے جسے\'عہد\' کا تعاون حاصل ہے۔۔ڈرامے کی آٹھویں قسطگزشتہ روز پی ٹی وی ہوم پر نشر کی جائے گئی۔

مزید : کلچر


loading...