بالی وڈ میں بلاول کے چرچے
ممبئی (این این آئی)فلم ’’فتور‘‘ میں راہول بھٹ پاکستانی نوجوان سیاستدان کا روپ دھاریں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کی نئی فلم فتور کی کہانی بلاول بھٹو زرداری کے گرد گھومتی ہے۔بالی وڈ کی اس فلم میں راہول بھٹ لیڈ رول پلے کررہے ہیں۔ہیروئن کے طور پر اس تخلیق میں کترینا کیف جلوہ گر ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فتور کی کہانی متاثر ہے پاکستانی نوجوان سیاست دان سے، جس کا بیک گراؤنڈ سیاسی ہے یعنی یہ کردار کسی اور کو نہیں بلاول بھٹو زرداری کو ذہن میں رکھ کر لکھا گیا ہے ۔راہول بھٹ ، بنیں گے بلاول بھٹو، جن کا مووی میں ہوگا نام بلال ، میڈیا تو کہتا ہے یہ بھی کہ اس نوجوان سیاست دان کی زندگی میں کتنے اتار چڑھاؤ آئے یہی فلم کا خاصہ ہے۔