گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کیخلاف کھلی دہشتگردی ہے،ملک حماد علی

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کیخلاف کھلی دہشتگردی ہے،ملک حماد علی
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کیخلاف کھلی دہشتگردی ہے،ملک حماد علی

  


 جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) فرانسیسی اخبار کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ابھی تک او آئی سی نے کوئی ایکشن نہیں لیاخاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے خلاف کھلی عالمی دہشتگردی ہے،جسکی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے، تحریک انصاف کے رہنما ملک حماد علی نے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر مسلم ہم مسلمانوں کا کسی حال میں بھی مقابلہ نہیں کر سکتے،یہودیوں کے اس اقدام نے عالمی امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے جسکی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں نے اس واقعہ کے خلاف ریلیوں اور جلو سوں کی شکل اختیار میں فرانس کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ملک حماد نے کہا کہ جس طرح سے کئی اسلامی ملکوں نے فرانسیسی سفیروں کو ملک بدری کا حکم دیا ہے،حکومت پاکستان کو بھی فرانس کے سفیر کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دینا چاہئے اور فرانس کے ساتھ ہر طرح کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...