مجاہد کامران نے شعبہ امتحانات میں ڈیزاسٹر ریکوری اور ریکارڈ سکینیر کا افتتاح کر دیا

مجاہد کامران نے شعبہ امتحانات میں ڈیزاسٹر ریکوری اور ریکارڈ سکینیر کا ...

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ امتحانات میں ڈیزاسٹر ریکوری اور ریکارڈ سکینیر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، کنٹرولر شعبہ امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ایڈیشنل کنٹرولراحمد علی چٹھہ ،صوفی جمیل، ڈپٹی کنٹرولرز محمد روف نواز، منظور احمد، شاہد جاوید، خرم عنایت، غلام جیلانی ، مسز رعنا قیصراور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے شعبہ امتحانات کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور مستقبل میں عمل میں لائے جانے والے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔  انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر ریکوری سسٹم کی بدولت سرور میں خرابی آنے پر اب کام رکا نہیں کرے گابلکہ تمام ضروری ڈیٹا متبادل سرور سے اٹھا یا جا سکے گا جبکہ ریکارڈ سکینر سے طلباء و طالبات کے امتحانی فارم سکین کر کے کمپیوٹر میں محفوظ بنائے جا سکیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ امتحانات کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -