اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بریلینٹ برین فیملی فیسٹیول کا آغاز آج ہوگا

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بریلینٹ برین فیملی فیسٹیول کا آغاز آج ہوگا

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام بریلینٹ برین فیملی فیسٹیول کا آغاز آج ہوگا، فیسٹیو ل میں ٹیلنٹ ایوارڈ شوز کتاب میلہ ،ٹاک شو، گیمنگ زون ،نیلام گھر ،اور تعمیر سیرت نمائش ہو گی ۔گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہونے والے اس دو روزہ فیملی فیسٹول کا افتتاح صدیق الفاروق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ، زبیر حفیظ شیخ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ، اور سابق طالب علم رہنما حافظ سلمان بٹ کریں گے ۔دیگر مہمانان میں ممبر ان پنجاب اسمبلی میاں ماجد ظہور، محسن لطیف ہوں گے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق فیملی فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کے علاوہ فیملیز کی کثیر تعداد شریک ہوگی فیسٹیول میں ہونہار طلبہ و طالبات کو ایوارڈز دئیے جائیں گے، جبکہ نیلام گھر میں طلبہ و طالبات کوبیش قیمت انعامات دئیے جائیں گے۔ جن میں لیپ ٹاپ، ڈنر سیٹ، موبائل فونز، موبائل ٹیبلٹس، ہیٹر، چولھے، سولر لیمپس اور دیگر انعامات شامل ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -