فرانسیسی گستاخانہ خاکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ‘چوہدری اسد نواز ورک

فرانسیسی گستاخانہ خاکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ‘چوہدری اسد نواز ورک
فرانسیسی گستاخانہ خاکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ‘چوہدری اسد نواز ورک

  

 جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) سابقہ سینئر نائب صدر پاکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان چوہدری اسد نواز ورک نے اپنے فارم ہاؤس پر ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فرانسیسی اخبار کی طرف سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اس اقدام سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام نعمتوں و عزتوں سے بڑھ کر ہمارے آقا کریمؐ کا وقار ہے آپؐ کی خاطر ہم اپنا مال و جان اور سب کچھ آپؐ پر قربان کرنے کو تیار ہیں اور ہم آپؐ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قلت ابھی پورے پاکستان میں ختم نہیں ہوئی تھی اوپر سے پیٹرول کی قلت عوام پر بم کی طرح گری ہے ۔حکمران بری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں اور یہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اب میاں نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ عوام بیدار اور نا اہل حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں حکومت کو پتہ تھا کہ پٹرول کی قلت پیدا ہونے والی ہے اور پھر بھی انہوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے عوام سڑکوں پر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -