مسلم حکمران ناموس رسالتؐ کے مقدمے کی جنگ لڑنے میں ناکام ہو گئے، غلام عباس

مسلم حکمران ناموس رسالتؐ کے مقدمے کی جنگ لڑنے میں ناکام ہو گئے، غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) مسلمان حکمران ناموس رسالتؐ کے مقدمے کی جنگ لڑنے میں ناکام ہو گئے،کوئی موثر کاروائی عمل میں نہ لانا مسلمان عوام کے جذبات کا قتل کرنے کے مترادف ہے ساٹھ کے قریب مسلم حکمرانوں سے مسلم عوام پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ گستاخوں اور ان کے حمایتیوں کے خلاف کارروائی عمل میں کیوں نہیں لائی گئی ،فرانس کے سفارتخانے مسلم حکمرانوں نے کیوں بند نہیں کئے؟ ان کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدر کیوں نہیں کیا گیا؟ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک طلبہ کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر ،قاری نوراحمد ممبر امن کمیٹی لاہور،ترجمان تحریک محمد عدنان،محمد حفیظ ،محمد عمران نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے خود بنفس نفیس گستاخان رسول کے سر تن سے جدا کرنے کا حکم دیا ،خلفائے راشدینؓ نے بھی نب�ئ مہربان ﷺ کے گستاخوں کے خلاف اعلان جہاد کیا ۔اسلام کے چودہ سو سالہ دور خلافت میں نبی اکرم ﷺ کے گستاخوں کو مسلمان خلفا ئے اسلام قتل کرنے کا حکم دیتے رہے۔ مگر آج کے بزدل،دینی غیرت وحمیت سے عاری ،اغیار کے اسیر حکمران گستاخوں کو انجام تک پہنچانے میں مکمل طور پر بے بس نظر آرہے ہیں۔   عالم اسلام کی دینی قوتوں کو گستاخوں کو انجام بد تک پہنچانے کیلئے میدان عمل میں اترنا ہوگا ،اسلامی تحریک طلبہ کے مظاہرے سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسلام کا عادلانہ نظام خلافت قائم رہا مسلمانوں کے جذبات اس طرح مجروح کرنے کی کسی گستاخ کو جرات نہ ہوئی اگر کسی نے ایسا کیا تو اسے عبرت ناک موت دے دی گئی آج بھی گستاخوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پاکستان کے سیاستدان،حکمران اسلامی نظام خلافت کی طرف لوٹ آئیں تو امت مسلمہ کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج اسلامی نظام کے نام پربے گناہوں کی قتل وغارت گری کا بازار گرم کرنے والے اسلام کے نمائندے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی قوتوں اورعلمائے کرام کے ساتھ فوج کو لڑانے کی سازشیں ہو رہی ہیں جسکی اسلامی تحریک طلبہ شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے ایسا ہرگز نہیں دیا جائے گا ،دینی اداروں اور دینی قوتوں نے ہمیشہ پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑی اور اس جنگ میں لاکھوں نوجوانوں نے تحفظ پاکستان کے لئے مختلف محاذوں پر قربانیاں دیں حکمران سیکولر ایجنڈے کے نفاذ کو ناکام بنانے کیلئے دینی قوتوں کو اعتماد میں لیں ،پاکستان کو سیکولر سٹیٹ ہرگز نہیں بننے دیا جائیگا دینی قوتیں تحفظ ناموس رسالتﷺ سمیت تمام مسلمانوں کے حقوق اور تحفظ پاکستان کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔