کوئی مسلمان نبی ؐکے بارے میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، قاضی عبدالغفار

کوئی مسلمان نبی ؐکے بارے میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، قاضی عبدالغفار

  

 لا ہور ( نمائندہ خصوصی) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان نے فرانسیسی میگزین میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ خود اظہار آزادی رائے کی آڑ میں عالمی دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں، امت مسلمہ کو گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالوں کی حمایت کرنیوالے تمام ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے، اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرکے ان مسلم حکمرانوں کا بھی احتساب کیا جائے جنہوں نے پیر س میں گستاخانہ میگزین کی حمایت میں ہونیوالے مارچ میں شرکت کی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام ساندہ میں علامہ فاروق ضیائی قادری کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس سے مرکزی جماعت اہلسنّت پنجاب کے ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری،علامہ مستقیم سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ فاروق ضیا ئی اور قاضی عبدالغفار قادری نے مزید کہا کہ کوئی مسلمان اپنے پیار ے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔  پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہونے والا واحد نظریاتی ملک ہے اس کی سیاسی قیادت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مسلم ممالک کو ایمانی غیرت کے اہم مسئلے پر متحد کریں۔   اوآئی سی کا اجلاس طلب کریں اور اقوام متحدہ میں انبیا علیہم السلام کی توہین کے خلاف قانون سازی کی جائے، تاکہ عالمی گستاخوں کو سزا دی جاسکے ،ورنہ پیرس میں گستاخ میگزین چارلی ہیبڈو جیسے واقعات آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -