بجلی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ عوامی مفاد کیخلاف ہے، ناصر رمضان

بجلی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ عوامی مفاد کیخلاف ہے، ناصر رمضان

 لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اڑھائی روپے تک اضافہ کی منظور ی کو عوام مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کے باوجود بجلی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کا فیصلہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اب تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیے گئے تمام اضافے واپس لے کر بجلی کی فی یونٹ میں 2سے تین روپے کمی کی جاتی لیکن حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اڑھائی روپے فی یونٹ تک اضافہ کرنے کی ہدایت کردی اور اس ضمن میں وزیر پانی و بجلی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دے دی ناصر رمضان گجر نے کہا کہ مہنگی بجلی، بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے مہنگی بجلی کے باعث بجلی بلوں کی ادائیگی سفید پوش اور غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تکلیف بھی نہ دے۔   اور فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔اگر عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے تو پھر حکومت کی رخصتی پر ہی واپس جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...