اسپین کے شہر ’’ سیوتا ‘‘ سے 4 شدت پسند گرفتار

اسپین کے شہر ’’ سیوتا ‘‘ سے 4 شدت پسند گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بارسلونا(آن لائن)اسپین کی پولیس ’’ گواردیا سول ‘‘ نے مراکش کی سرحد سے ملحقہ ہسپانوی شہر ’’سیوتا ‘‘ کے علاقے ’’الپر ن سی پے ‘‘سے چار شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ ہسپا نو ی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے شدت پسندی کا گروپ کیوں بنایا۔ اسپین کے وزیر داخلہ ’’خرخے فرنینڈس دیاز ‘‘ نے کہا ہے کہ گرفتار افراد اور چارلی ایبڈو پر حملہ آوروں کے مابین مماثلت دیکھ کر بہت حیرانگی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد آپس میں دو ، دو بھائی ہیں اور ان کی بیویوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کئے جانے والے انتہائی ماہر ، تربیت یافتہ اور حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ اس پر تیار ہیں کہ اپنے آپ کو خود کش حملے میں قربان کر دیں۔ ان دہشت گردوں کو دو مکانات کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد اور ماہ رواں کے اوائل میں پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث حملہ آوروں کے درمیان بظاہر کوئی ربط ظاہر نہیں ہوا۔یاد رہے کہ حکام نے اس علاقے سے پہلے بھی متعدد مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا تھا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسپین کی پولیس 2014میں اب تک 40افراد کو دہشت گردی کی کاروائیوں میں رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کر چکی ہے جبکہ پولیس حکام کے مطابق اس وقت39 ہسپانوی باشندے شام اور عراق میں جہادی تنظیموں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -