بجلی کا بریک ڈاؤن حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سعدیہ سہیل

بجلی کا بریک ڈاؤن حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سعدیہ سہیل

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ وفاقی حکومت نے غریب عوام کے استحصال کے پچھلے سارے ریکارڈ تودئیے ہیں پاکستان کی عوام ترقی کی بجائے پستی کے طرف جا رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گیس،بجلی لوڈشیڈ نگ نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے اور عوام شدید پر یشان ہے آئے روز بجلی کا بریک ڈاؤن ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی حکومت نے اپنے خاندانی وزیر صرف اپنی کر پشن کے ریکارڈ بنا کیلئے بنا کر رکھے ہیں اور لوٹ مار جاری ہے پوری قوم حکمرانوں کی بدنیتی کو جان چکے ہیں ۔   جھوٹے دعویٰ اور دھاندلی کر نے والوں نے عوام کو سہولیات فراہم کر نے کی بجائے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے لیکن تحریک انصاف انہیں مزید لوٹ مار نہیں مچانے دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -