ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،10ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،10ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے10ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق راوی ٹاؤن انتظامیہ نے یاد گار اور جی ٹی روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن انتظامیہ نے شادمان مارکیٹ،فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے دھرم پورہ، کینال روڈ،جوڑے پل سے بینرز ہٹائے۔شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے سوامی نگر روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے گلشن راوی ،مون مارکیٹ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ،گرین ٹا ؤن سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے ریلوے اسٹیشن سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے قائد اعظم انٹر چینج سے رام پورہ تک تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔