میاں وحید کی والدہ کے انتقال پر خرم روحیل اصغر کا اظہار افسوس

میاں وحید کی والدہ کے انتقال پر خرم روحیل اصغر کا اظہار افسوس

  

 لاہور ( خبرنگار) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر اور مسلم لیگی رہنما خرم روحیل اصغر نے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکنان میاں نفیس ، میاں شفیق ، میاں سعید اور میاں وحید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا ماں کی جدائی ایک ایسا دُکھ ہے جو تمام عمر تازہ رہتا ہے مگر مشیت ایزدی کے آگے کسی کا بس نہیں چلتا ، جن لوگوں کے پاس خدا کا یہ تحفہ ہے انہیں اس کی خوب قدرو منزلت کرنا چاہیے اور اسے اپنے لئے نجات کا ذریعہ بنانا چاہیے ۔ ایک ماں سہی معنوں میں ٹھنڈی چھاؤں ہوتی ہے۔ جو اس دنیا میں اپنی دعاؤں سے مشکلات سے بچاتی ہے اور دوسری طرف اس کی خدمت جنت کی کنجی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -