مانگا منڈی شاہ عبداللہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، رانا نصر اللہ

مانگا منڈی شاہ عبداللہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، رانا نصر اللہ

  

مانگا منڈی (نامہ نگار ) مانگا منڈی شاہ عبداللہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی وفات سے امت مسلمہ عظیم رہنما سے محروم ہو گئی مرحوم کی عالم اسلام کی متحد کرنے کیلئے کوشیش یاد رکھی جائیں گی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع لاہور کے امیر رانا نصراللہ اور ضلع لاہور کے ناظم امتیاز احمد مجاہد ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں نمائندہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز وفات پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عالم اسلام سعودی عرب اور چیئرمین شریفین کیلئے گراں قدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع لاہور کے امیر رانا نصراللہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں پوری مرکزی جمعیت اہلحدیث کی طرف سے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو جنت القردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں انہوں نے مزید کہا کہ شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی وفات پر آج عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے ان کی عالم اسلام کو متحد کرنے کیلئے کوشیش ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلامدتوں پورانہیں ہو سکے گا۔ خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ پاکستانی قوم اور پاکستان ملک سے والہانہ محبت رکھتے تھے انہوں نے نئے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی طرح شاہ سلمان بن عبد العزیز بھی پاکستان ملک اور پاکستانی عوام کے عظیم دوست ثابت ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -