والدین بچوں کو قریبی مراکز صحت سے خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں، عبداﷲ سنبل

والدین بچوں کو قریبی مراکز صحت سے خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں، عبداﷲ سنبل

  

لاہور( جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ بچوں کے خسرہ سے بچاؤ کے لیے ہر دروازے پر دستک دے کر حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں کیونکہ خسرہ صحت کے لیے انتہائی مہلک ہے۔ کمشنر لاہور عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار مدرستہ البنات لیک روڈ کا خسرہ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی جاری مہم کے دوران دورہ کرتے ہوئے کیا کمشنر لاہور نے کہا کہ چھ ماہ سے 10 سال تک کے ایک ایک بچے کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی لیکن والدین کا بھی یہ انتہائی فرض ہے کہ ذمہ دار والدین ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بچوں کو قریبی مراکز صحت سے خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں اور پوری مہم کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ خسرہ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں آگاہی نہایت ضروری ہے کیونکہ باشعور اور آگاہ معاشرہ ہی ایسی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -