ناقص پالیسوں سے روز نت نئے بحرانوں نے جنم لینا شروع کر دیا ہے، ثمینہ گھرکی

ناقص پالیسوں سے روز نت نئے بحرانوں نے جنم لینا شروع کر دیا ہے، ثمینہ گھرکی

 لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک میں ہر روز نت نئے بحرانوں نے جنم لینا شروع کر دیا ہے مگر اس کے باوجود حکومت کی ان بحرانوں کو حل کرنے کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں ہے افسوس کی بات ہے کہ ملک پر گر دشی قر ضوں کا ایک بار پھر500ارب تک بوجھ پہنچ چکا ہے بیڈ گورننس کی انتہا ہو چکی ہے اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو پھر تکلیف بھی نہ دے اور اس بات کو تسلیم کرے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔  ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ حکو مت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں نہ صرف بجلی ، گیس اور پٹرول کی لوڈشیڈ نگ جیسے بحران پیدا ہوئے ہیں بلکہ معاشی مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بحران پیدا ہو رہے ہیں حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو بہلانے کی کوشش کررہی ہے عملی اقدامات کہیں بھی نظر نہیں آ رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...