یوسف عزیز خان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں ممتاز شخصیات کی شرکت

یوسف عزیز خان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں ممتاز شخصیات کی ...

  

 لاہور(پ ر) ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سی بی اے یونین کے چیئرمین محمد اشرف خان شہزاد سلیم، رفیق خان، ندیم خان کے بہنوئی یوسف عزیز خان آج قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ مقدس پارک گلشن راوی میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ 14-Bگلشن راوی نزد آقا میرج ہال میں بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار بیٹے عنصر خان سیمر خان افغان خان ہنی خان دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ نماز جنازہ میں محمد اشرف خان سوہنا سابق صوبائی وزیر محنت، ملک احتشام الحسن صدر پی ایل بی لاہور۔ سماجی راہنما ملک محمد عارف، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے افسران اور ملازمین سید قمر حسین زیدی، نذر حسین، نارو ظہیر احمد شاہد فاروقی، عامر احسان، ڈاکٹر زاہد حسین، ڈاکٹر رضوان، علی مقدس، خالد وقاص، محمد اشرف بھٹی، راؤ محمد سلیم کلم مدثر حسین، اختر علی ممتاز شخصیات علی مشائخ پی پی پی کے کارکنوں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -