پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے گزشتہ روز ضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے کئے اور بہتری کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق علامہ ا قبا ل ٹا ؤ ن کی فیلڈ ٹیم نے راحت بیکر زواقع نیسپا رک سو سائٹی اور زی سو یٹس ا ینڈ بیکرزِ وا قع پنجا ب سو سا ئٹی کو اشیاء خورد نو ش پر تاریخِ تنسیخ نہ لکھنے پر جبکہ دعو ت فیملی ر یسٹو ر نٹ اور الفضل ر یسٹو ر نٹ وا قع پنجا ب سو سا ئٹی کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے عا ئد کےئے اور بہتری کے احکامات جاری کئے۔علا وہ ا ز یں داتا گنج بخش ٹاؤن کے فو ڈ سیفٹی آفیسر نے ہو سپٹیلٹی اِن کوزائد المیعاد مشر و با ت فر وخت کر نے پر جر ما نہ عا ئد کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -