حکمران تاریخ کی بدترین دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں مخلص نہیں، یاسر گیلانی

حکمران تاریخ کی بدترین دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں مخلص نہیں، یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہپاور پلانٹس کو فرنس آئل کی عدم فراہمی کی وجہ سے میں شد ید سردی کے باوجود بجلی کا بحران پید ا ہو چکا ہے، پنجاب کے شہری علا قوں میں 14گھنٹے اور دیہی علا قوں میں 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگ رہی جو انکی نااہلی اور ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-6 کے عہدیداران نعیم احمد مغل، ڈاکٹر عامر گیلانی، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، شہباز خان، علی رضا گیلانی عرفان اعوان، عمر حسن جٹ شاہد منظور اور علی رضا گیلانی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا حکمران تاریخ کی بدترین دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں مخلص نہیں کیونکہ اگر شفاف طریقے سے تحقیقات ہوئی تو حکمرانوں کو گھر جانا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...