زمین پر قبضہ کیلئے 90سالہ معمرشخص پرچوری کا الزام لگا دیا

زمین پر قبضہ کیلئے 90سالہ معمرشخص پرچوری کا الزام لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بیس کنال زمین پرقبضہ کرنے کی خاطرباٹاپورکے 90سالہ معمر شخص محمدحسین کوزمین کے کاغذات چوری کرنے کے کیس میں ملوث کر دیا گیا ، معمرشخص 4 ماہ سے اپنی ضمانت کیلئے سیشن عدالت کے چکر لگارہا ہے۔یہ مؤقف گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج شاہدسعیدکی عدالت میں 90سالہ معمرشخص محمدحسین کے وکیل نے اس کی ضمانت کے کیس کی سماعت کے دوران اختیار کیا۔ وکیل نے مزید کہا کہ معمرشخص پر اس کے بھتیجے محمد انور نے تھانہ باٹاپورمیں زمین کے اشٹام پیپراور ضروری کاغذات چوری کرنے کامقدمہ درج کرارکھا ہے۔ معمرشخص محمدحسین بیماری کے باوجودبھی عدالتوں میں دھکے کھانے پرمجبور ہے، گزشتہ روز بھی محمد حسین کوعدالت پیش کیا گیا لیکن پولیس کی جانب سے ریکارڈ مکمل پیش نہ کئے جانے پر ایک بار پھر اس کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے، عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ اگلے ہفتے طلب کرلیا ہے۔محمدحسین کاکہناتھاکہ اس کے بھتیجے نے اس کے خلاف باٹاپورمیں واقع زمین ہتھیانے کی خاطر جھوٹا مقدمہ درج کرارکھا ہے۔