حکومت پنجاب عوامی مسائل فی الفور حل کرے،ڈاکٹر وسیم اختر

حکومت پنجاب عوامی مسائل فی الفور حل کرے،ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کچی آبادیوں میں5مرلہ گھرپرٹیکس چھوٹ اور صوبہ پنجاب میں75سال سے زائد عمرکے افرادکی پنشن بحال کرنے کے حوالے سے دوقراردادیں پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں گئی قرار دادوں میں کہاگیاہے کہ’’اس ایوان کی رائے یہ ہے کہ کچی آبادیوں میں5مرلے کے گھر تک ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔دوسری قرار دادمیں کہاگیاکہ اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب جلد ازجلد سپریم کورٹ سے وضاحت لے کر وفاق اور دیگر صوبہ جات سندھ،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی طرح پنجاب میں بھی 75سال سے زائد عمر کے پنشنرز کی پوری پنشن بحال کرے‘‘ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ5مرلہ گھرپرٹیکس چھوٹ ہونی چاہئے۔حکومت پنجاب کوغریب طبقے کوریلیف دینا چاہئے۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ ٹیکسوں کی بھرمارنے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی طرح پنجاب میں بھی75سال سے زائد عمر کے افراد کی پوری پنشن بحال ہونی چاہئے۔یہ سراسرظلم وناانصافی ہے کہ دوسرے صوبوں میں تو75سال سے زائد عمر کے لوگوں کوپوری پنشن ملے اور پنجاب اس سے محروم رہے۔حکومت پنجاب کو فی الفور عوامی مسائل کوحل کرنے کی جانب پیش رفت کرنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...