مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا2جولائی کو شروع ہوگی:شرائن بورڈ

مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا2جولائی کو شروع ہوگی:شرائن بورڈ

 سرینگر(کے پی آئی)امرناتھ شرائن بورڈ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ امسال یاترا2جولائی کو شروع ہوگی اور اس کی مدت 59دن ہوگی۔اس سلسلے میں شرائن بورڈ کی میٹنگ اتوار کو گورنر این این ووہراجو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔راج بھون کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ شرائن بورڈ کی28ویں میٹنگ بورڈ چیئرمین کی صدارت میں منعقد ہوئی ،جس میں یاتریوں کی سلامتی اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات پر اتفاق کرلیا گیا کہ یاترا2جولائی سے شروع ہوگی ۔ انہوں نے کہاگذشتہ سال برف باری کی وجہ سے 2جولائی سے قبل یاترا شروع نہیں ہوپائی تھی اور اس سلسلے میں شری شری روی شنکر کمیٹی کی سفارشات پر کو ذہن میں رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا سی ای او 2جنوری کو جیشٹھ پورنیما کے موقعہ پر پوجا کا انتظام کریں گے اور پوجا کا انتظام یاترا علاقے میں کسی خاص مقام پرکیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...