شان رسول ﷺپر ہر مسلمان مر مٹنے کو تیار ہے، سہیل چیمہ

شان رسول ﷺپر ہر مسلمان مر مٹنے کو تیار ہے، سہیل چیمہ

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤ س میں ایم ایس ایف کی مجلس عاملہ سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر سہیل چیمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ایسے تمام ممالک جو گستاخانے رسولﷺ کو پناہ یا تحفظ فراہم کرتے ہیں ان سے اپنے تمام سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہئیں کیونکہ ہمارا ملک پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا اور اگر ہماری حکومت ایسے سفارخانوں کو بند نہیں کرسکتی نہ تو اس کو مسلمان کہلوانے کا حق ہے او ر نہ ہی حکومت کرنے کا حق حاصل ہے ،شان رسولﷺپر ہر مسلمان مر مٹنے کو تیار ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایف نے جو تحریک اپنے قائد مونس الہٰی کے کہنے پر کالا باغ ڈیم بناؤ ملک بچاؤ شروع کی ہے اس کا تسلسل کالا باغ ڈیم تعمیر ہونے تک چلتا رہے گا او ر اس سلسلے میں 28 جنوری کو انشاء اللہ میانوالی اور 30 جنوری کو ساہیوال میں فقید المثال ریلیاں نکالی جائیں گی کالا باغ ڈیم ملک کیلئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ زندہ رہنے کے لیے سانس ضروری ہے اگر پاکستان میں غربت ، بے روزگاری ،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کے لیے کالا باغ ڈیم اور اس کے ساتھ ساتھ اوربھی ڈیم بنانے پڑیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -