شان مصطفی ؐ ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں شباب ملی لاہور کا اہم مشاورتی اجلاس

شان مصطفی ؐ ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں شباب ملی لاہور کا اہم مشاورتی اجلاس

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) شان مصطفی ﷺ ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں شباب ملی لاہور کا اہم مشاورتی اجلاس دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ میں ہوا جس کی صدرات حافظ محمود احمد صدر شباب ملی لاہور نے کی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ لاہور شہر کے نوجوان حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ حافظ محمود کا کہنا تھا کہ جب تک مسلمان خواجہ یثرب ﷺکی عزت پر کٹ نہ مرے تب تک مسلمان کا ایمان کانہیں ہو سکتا شباب ملی کا ہر کارکن حرمت رسول ﷺپر کٹ مرنے کو تیار ہے۔  اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس اور جرمنی کے سفارتخانے بند کرکے سفیروں کو ملک بدر کردیا جائے جب تک و ہ معافی نہ مانگ لیں ۔ مزید برآں حافظ محمود نے کلیم جاوید ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری شباب ملی مقرر کر دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -