ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کا چالان سماعت کیلئے اعجاز بٹر کی عدالت میں بھجوادیا

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کا چالان سماعت کیلئے اعجاز بٹر کی عدالت میں ...

لاہور(نامہ نگار)ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے مسلم ٹاؤن بھیکے وال روڈ پر قتل ہونیوالے باپ بیٹی کے قتل کا چالان سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بٹر کی عدالت میں بھجوادیاہے سیشن جج کی عدالت میں تھانہ مسلم ٹاون پولیس نے بھیکے وال میں قتل ہونیوالے شہری مصطفی اور اس کی بیٹی الماس کے دوہرے قتل میں پولیس نے حافظ عاصم شہزاد اور محمد امتیاز کا چالان پیش کررکھا ہے سیشن جج لاہور نے گزشتہ روزفوری سماعت کے لیے چالان ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بٹر کی عدالت میں بھجوا دیاہے۔چالان میں مقتولہ الماس بی بی کا بھائی وسیم مصطفی مدعی ہے جس نے ملزمان کے خلاف بیان دیا ہے کہ اس کی بہن اور والدرکشہ پربیٹھ کرگھرواپس آرہے تھے کہ حافظ عاصم شہزاد اور محمد امتیاز عرف پپوموٹرسائیکل پرآئے اوررکشہ روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے مصطفی اور الماس بی بی زخمی ہوگئے، والد ہسپتال جاتے ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بہن چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...