سیاستدان کا کام نعرے لگانا نہیں عوام کے مسائل حل کرنا ہے، ارشد جٹ

سیاستدان کا کام نعرے لگانا نہیں عوام کے مسائل حل کرنا ہے، ارشد جٹ

 لاہور( پ ر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے کہ عمران خان پریس کانفرنس کرکے خیبرپختونخواہ کی کارکردگی پیش کریں عمران خان ہمیشہ بڑے بڑے دعوے کرتے رہے اب وہ قوم کو آگاہ کریں اپنے اعلانات پر انہوں نے کس حدتک عمل کیا ہے اور خیبرپختونخواہ کے عوام کو کس حدتک ریلیف ملا ہے سیاستدان کا کام صرف نعرے لگانا نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کرنا ہے ایک بیان میں اگر عمران خان خیبرپختون خواہ کی کارکردگی پیش کرنے سے گھبراتے ہیں تو شاہ محمود قریشی یہ کام کریں تحریک انصاف کے کسی لیڈر کو آج تک خیبرپختونخواہ میں عوام دوست اقدامات کرنے کے بارے کچھ نہیں سنا پورے ملک کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں کس حدتک بہتر ی آئی ہے او روہاں نیا پاکستان کس حدتک تعمیر ہوچکا ہے عمران خان روز کور کمیٹی کے اجلاس بلاتے ہیں وہ خیبرپختونخواہ کے معاملات پر بھی کور کمیٹی کا اجلاس بلائیں خیبرپختون خواہ میں شفاف اور غیر جانبدار احتساب کس حدتک ہوا ہے اور کس حدتک میرٹ کی بالادستی قائم ہوئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...