بجلی اور گیس کے بعد پٹرول بحران ملکی مفاد میں نہیں،میاں مقصود

بجلی اور گیس کے بعد پٹرول بحران ملکی مفاد میں نہیں،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ بجلی ،گیس اور اب پٹرول کا بحران کسی بھی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ بحران سے عوام میں شدید اشتعال پایاجاتا ہے۔ توانائی کے بحران کو حل کرنا وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جاری توانائی بحران کے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہیں اس بارے میں پارلیمنٹ کو آگاہ کیاجانا چاہیے بڑے مگرمچھوں کو بچانے کے لیے چھوٹے افسران کو قربانی کا بکرابنایاگیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران تجربہ کار ٹیم کے دعویدار حکمرانوں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔موجودہ توانائی کے بحران کو حکومتی کا رندوں نے جان بوجھ کر پیدا کیا ہے اور اسی بحران میں مفاد پرست ٹولے نے اربوں روپے کمانے کی کوشش کی، وفاقی وزراء اپنی نااہلی کو تسلیم کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے مذید کہا کہ چندلوگوں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر بلاٹینڈر فیول کی خریداری کا ایک مذید اسکینڈل پی ایس او کا سامنے آگیا ہے۔ اس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو فوری طور کا نوٹس لینا چاہیے۔ پٹرول بحران میں غریب عوام کی جیب پر جس طرح ڈاکا ڈالا گیا ہے دنیا میں اس کی مثال ملنا بہت مشکل ہے۔