وزیر مملکت برائے مذہبی امور کا پیر سید مسعود احمد رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کا پیر سید مسعود احمد رضوی کے انتقال پر اظہار ...

 لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امیر الحسنات شاہ ، صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین ، پاک پتن شریف کے سجادہ نشین پیر دیوان عظمت، سندر شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب عرفانی نے مرکز اہلسنت جامعہ حزب الاحناف لاہو رمیں مفتی پیر سید مصطفی رضوی، مولانا پیر سید نثار اشرف رضوی اور صاحبزادہ سید مختار اشرف رضوی سے پیر سید مسعود احمد رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔  انہوں نے مرحوم کی دینی ملی خدمات کو سراہاتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ یاد رہے پیر سید مسعود احمد رضویؒ کا انتقال گزشتہ دنوں ہوگیا تھا۔ مرحوم مفتی اعظم پاکستان پیر سید ابوالبرکات سید احمد قادریؒ کے بیٹے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...