حکم عدولی پر سابق ڈی ایس پی لوئرمال کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری
لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن افتخاراحمد خان نے عدالت میں رشوت کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سابق ڈی ایس پی لوئرمال فواد ملک کی تخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن افتخار احمد خان کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے تھانہ لوئرمال کے اے ایس آئی وسیم احمد کے خلاف 46ہزارروپے رشوت لینے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے سابق ڈی ایس پی فواد ملک کو بطور گواہ عدالت میں طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہوا اس پر عدالت نے حکم عدولی پر سابق ڈی ایس پی فواد ملک کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی ہے،وسیم احمد کے خلاف مشتاق احمد نے رشوت لینے کا پرچہ درج کرایا تھا جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ وسیم اے ایس آئی نے اس کے بھائی عمرکو بے گناہ کرنے کے لیے رشوت طب کی تھی۔