دیہی علاقوں کے پرائمری سکولوں کوسولر پر منتقل کیا جائے گا، عرفان دولتانہ

دیہی علاقوں کے پرائمری سکولوں کوسولر پر منتقل کیا جائے گا، عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں کے چار ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کوسولر پر منتقل کیا جائے گااوراس ضمن میں پرائمری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا پروگرام بنایا گیا ہیسولر پینل سے پرائمری سکولوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی پہلے مرحلے میں سکولوں کوسولر پر منتقل کرنے کے حوالے سے تیزرفتاری سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور دیگر سکولوں میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت آف گرڈ سولر سلیوشن متعارف کرانے کیلئے جامع منصوبہ مرتب کیاجا رہا ہے اوراس ضمن میں میڈیم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جائے گی کم آمدن والے خاندانوں کو سولر ہوم سلیوشن کی فراہمی کے حوالے سے قابل عمل پروگرام وضع کیا جائے گابنیادی مراکز صحت اورزرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پرمنتقل کرنے کے حوالے سے قابل عمل منصوبہ مرتب کیا جائے گا۔