غلط ترجیحات نے پاکستان کوبحرانستا ن بنادیا ،ناصراقبال خان

غلط ترجیحات نے پاکستان کوبحرانستا ن بنادیا ،ناصراقبال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان، آصف چٹھہ ،میاں زاہد لطیف، صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن، صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدرشیخ طلال امجد،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اور صدر ملتان ملک نیازحسین نے کہا ہے کہ غلط ترجیحات نے پاکستان کوبحرانستا ن بنادیاوزارت خارجہ اوروزارت خزانہ کی کارکردگی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے پاکستان پرشدیدظلم ہورہے ہیں مگرالٹااسے ملزم سمجھاجارہا ہے۔


جبکہ حکمرانوں کے نزدیک یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی چین کے سواپاکستان کی سرحدیں ہرطرف سے غیرمحفوظ ہوگئی ہیں فوری طورپرامریکہ کے چنگل سے نکلنا اوربرابری کی بنیادپرنئے دوست بناناپاکستان کی بقاء کیلئے مفیدرہے گا پاکستان، افغانستان، ایران اوربنگلہ دیش کے درمیان بدگمانی اسلام اوران اسلامی ملکوں کے مفادمیں نہیں دنیا میں طاقت کاتوازن بحال کرنے کیلئے روس کوسہارادیا جائے وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔

۔ محمد ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ نریندرمودی اوربارک اوباما کے ساتھ دوٹوک بات کرنے کاوقت آگیا ۔


پاکستان کاوقاربحال جبکہ قومی بحران ختم کرنے کیلئے زمینی حقائق سے مطابقت رکھنے والی دوررس پالیسیاں بناناہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اورنااہلی سے زیادہ بدنیتی اوربدانتظامی پاکستان کی سا لمیت اورقومی مفادات کیلئے زہرقاتل ہے۔جس دن حکمرانوں کی نیت درست ہوگی اس دن ہمارا ملک سنبھل اورسنور جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمران طبقہ پیسے کو ملک وقوم کی امانت سمجھتاتویہ وقت نہ دیکھنا پڑتا، قومی وسائل کا ضیاع کرپشن سے بڑی کرپشن ہے۔ہمارامقروض ملک غیرضروری تعمیراتی منصوبوں کامتحمل نہیں ہوسکتا،عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے تعلیمی اور طبی مراکز سمیت شہریوں کی ویلفیئر سے متعلقہ قومی اداروں کواپ گریڈ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہے،اگرحکومت پاس کوئی معقول وضاحت ہے توپیش ورنہ اس صورتحال کافوری سدباب کرے۔