اساتذہ کے احترام کے بغیر معاشرے کی ترقی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، سجاد بلوچ
لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ہاؤس میں لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ اور جنرل سیکرٹری ارشد شاہ بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اساتذہ کی عزت و احترام کے بغیر معاشرے کی ترقی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ماں باپ تو ہمیں دنیا میں لانے کا سبب بنتے ہیں مگر ہماری زندگی میں جو روپ دیکھنے میں آتا ہے اساتذہ کی درس و تدریس اور تربیت کے بغیر ممکن نہیں ہے ،اس طرح ڈاکٹر کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہوتا ہے مگر بہت افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ موجودہ حکومت ان دونوں مقدس پیشوں کی عزت و احترام میں ناکامی کے ساتھ ساتھ ان کی معاشی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آج کے اساتذہ اور ڈاکٹر سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ان کو اپنے حقوق کی بحالی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں مگر حکومت کا نوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہم اساتذہ اور ڈاکٹرز کی حق تلفی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت فوری طور پر ان مقدس پیشوں کا معاشی و معاشرتی استحصال بند کرے اور ان کے مطالبات کو مان لے ۔