حکمرانوں کوسفارت کاری کی سوجھ بوجھ نہیں،اشرف بھٹی

حکمرانوں کوسفارت کاری کی سوجھ بوجھ نہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران زندگی بھرصنعت کاری کرتے رہے ،انہیں سفارت کاری کی کوئی سوجھ بوجھ نہیں ۔حکومت بنے ڈیڑھ سال ہوگیا مگر میاں نوازشریف نے ابھی تک کسی اہل ممبر پارلیمنٹ کوفل ٹائم وزیرخارجہ نہیں بنایا۔\'\'سرچار ج عزیز\'\' اچھے وزیرخزانہ تھے نہ ہی موصوف نے وز یر خارجہ کی حیثیت سے کوئی قابل ذکر کردارادا کیا ہے پاکستان کے حکمران اپنا لوہا بیچنے کیلئے شاہراہیں اورپل بنارہے ہیں جبکہ بھارت نے ایٹمی تجارت میں قدم رکھ دیا ہے ۔ وہ غازی روڈ پر اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ امریکہ کے صدر صدربارک اوباماکابھارت آناوہاں معاہدے جبکہ کئی اہم معاہدے جبکہ پا کستان کوبری طرح نظر انداز کرنا نواز حکومت کی بدترین سفارتی نااہلی ہے اب بھی وقت ہے نوازحکومت ہوش کے ناخن لے اورٹھوس اقدامات کرے کیونکہ ہمارا ملک سفارتی تنہائی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒ اورقائدعوام کا پاکستان نااہل افراد کے ہاتھوں میں آنے سے مرجھاگیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے زیادہ وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے سیاسی ویژن اوراثرورسوخ کی بدولت بھارت کاجنوبی ایشیا ء میں تھانیداری کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا تھا جبکہ نوازشریف اوران کے حواری بھارت کے ساتھ آلوپیازاورٹماٹر کی تجارت کرکے خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ۔میاں نوازشریف کو وزیراعظم بناناپاکستان اورخودان کے ساتھ زیادتی ہے ، ان کی صلاحیتوں کو وزیرتجارت کے طور پرآزمایاجاسکتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -