وزیر اعلیٰ نے جنرل ہسپتال شعبہ جگرو معدہ کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی، انجم حبیب

وزیر اعلیٰ نے جنرل ہسپتال شعبہ جگرو معدہ کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری ...

  

 لاہور( جنرل رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جنرل ہسپتال کے شعبہ جگرو معدہ کی اپ گریڈیشن کیلئے12کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (PGMI)پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ 12کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کے گیسٹرو انٹرانٹس کے شعبہ کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور نئے طبی آلات بھی فراہم کئے جائیں گے ۔لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ جگر و معدہ کے انچارج پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی جانب سے 12کروڑ روپے کی خطیر فنڈز کی فراہمی صحت کے شعبہ میں ان کی ذاتی دلچسپی کی عکاس ہے پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ ملک میں جگر اور معدہ کے امراض میں تیز ی سے اضافہ ہو رہا ہیجس سیسب سے مؤثر ہتھیار پرہیز ،احتیاط اور آگہی میں اضافہ ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -